Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بات سیاسی قیدیوں سےکی جاتی ہے مجرموں سےنہیں، عظمیٰ بخاری

اسلام آباد(   اے بی این نیوز   ) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسزسیاسی نوعیت کے نہیں ہیں،بانی پی ٹی آئی پرکیس اداروں کیخلاف نفرت پھیلانےکےہیں،جیل میں بیٹھاایک شخص کہتاہےتمہیں نہیں چھوڑوں گا،بات سیاسی قیدیوں سےکی جاتی ہے مجرموں سےنہیں،بانی پی ٹی آئی پرجوکیسزہیں وہ مذاکرات سے ختم نہیں ہوں گے،بانی پی ٹی آئی کو6،6 کیسزمیں ضمانت مل جاتی تھی،بانی پی ٹی آئی کو پہلے عدالتوں نےریلیف دیا ہے اب بھی دیں گے،ہمارابانی پی ٹی آئی سےسیاسی انتقام لینےکاکوئی ارادہ نہیں،اڈیالا جیل میں بیٹھا شخص آج بھی کہہ رہا ہے کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا،بانی پی ٹی آئی پرجوکیسز ہیں وہ قا نون کےمطابق سامناکریں،بشریٰ بی بی جیل میں رہ کرڈپریشن کاشکارہوچکی ہیں،بشریٰ بی بی کےتمام ٹیسٹ کیےگئےصرف گیسٹروکاپرابلم سامنےآیا،شوکت خانم کے

مزید پڑھیں :پاکستان کےبہترین مفادمیں ہمیں اکٹھاہوناچاہیے،وزیراعظم

ڈاکٹر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کوکوئی بڑا مسئلہ نہیں،وہ اے بی این نیوز کے پروگرام ڈبیٹ ایٹ ایٹ میں گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مسلم لیگ ن میں دراڑڈالنےکی بہت کوشش کی گئی،چودھری نثاراس کی زندہ مثال ہیں ان کا حال سیاست میں دیکھ لیں،مجھے نہیں لگتا شاہد خاقان عباسی اب مسلم لیگ ن کیلئے کوئی خطرہ ثابت ہوں گے،شاہد خاقان عباسی کا اب مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ،شاہدخاقان عباسی ہماری پارٹی کاحصہ نہیں رہے وہ اپنی جماعت بنارہےہیں،مریم نوازبڑوں کااحترام کرتی ہیں سب کوساتھ لےکرچلناچاہتی ہیں،مریم نواز دبنے والوں میں سے نہیں،مجھے نہیں لگتا کہ

مریم نوازکسی کو پارٹی میں دبانا چاہتی ہوں،ہم وہ نہیں کریں گےجومخالفین ہمارے خلاف کرتےرہے،اس ملک میں الزام لگانا بہت آسان ہے،الزام لگاناہمارے ملک میں کوئی نئی بات نہیں،ہرکسی کی اپنی مرضی ہے کوئی کچھ بھی کہہ سکتا ہے ،جاویدلطیف کےپاس ثبوت ہیں توسامنےلائیں،ہم نےمجبوری میں حکومت لی،جنرل الیکشن میں کسی بھی سیاسی پارٹی کو مکمل مینڈیٹ نہیں ملا،پیپلزپارٹی چاہتی تھی پی ٹی آئی کےساتھ مل کرحکومت بنائے،پی ٹی آئی اتحادی حکومت نہیں بناناچاہتی تھی،پیپلزپارٹی کےپاس مسلم لیگ ن کیساتھ چلنے کےسواکوئی راستہ نہیں تھا،مسلم لیگ ن کوہمیشہ مشکل حالات میں اقتدارملا،رہنماپی ٹی آئی اظہرصدیق نے کہا کہ یہ لوگ کون ہوتےہیں دفعہ144کانفاذکرنےوالے،حکومت نے2ماہ میں کون سی دودھ کی نہریں بہادیں،پنجاب میں مسلم لیگ ن کی کونسی کارکردگی پر ضمنی الیکشن میں ووٹ ملا،مریم نواز کے ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ اب نہیں چلے گا،مسلم لیگ ن نے جنرل الیکشن میں یہ نعرہ دفنایا،ووٹ کوعزت دوکابیانیہ کہاں گیایہ عوام کیلئےکچھ نہیں کررہے،کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جنرل باجوہ

مزید پڑھیں :جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف علی زرداری نے صدارتی استثنیٰ مانگ لیا

حکومت میں لائے،خواجہ آصف میڈیاپرجنرل باجوہ سےمتعلق جوکہتےتھےسب کوپتاہے،خواجہ آصف نے متعدد بار عدم اعتمادسے پہلے جنرل باجوہ کے پی ڈی ایم سے رابطے کا ذکر کیا،نوازشریف کو لندن جانے کی اجازت پی ٹی آئی حکومت نے نہیں دی،شورٹی بانڈ جمع کرانے کے بعد حکومت نےعدالتی حکم پر جانے دیا،نوازشریف نےخودکہاجنرل باجوہ کوایکسٹینشن کیلئےسپورٹ کرناہے،رہنما ن لیگ عظمیٰ کاردار نے کہا کہ ان کےخواب وخیال میں نہیں تھا کہ مریم نوازوزیراعلیٰ پنجاب بنیں گی،پی ٹی آئی کےپاس دھاندلی کے ثبوت ہیں توالیکشن کمیشن میں لےکرجائے،پنجاب حکومت نے 147ارب روپے سڑکوں کی تعمیر کیلئے منظور کرائے ،مریم نوازکی کارکردگی سے یہ لوگ خائف ہیں کہنے کوکچھ نہیں،عوام کوان کی حقیقت پتاچل چکی ہے،محمدزبیرکی باتوں میں کوئی وزن نہیں ہے،محمدزبیرنےکیوں پہلےایسی باتیں نہیں کیں۔