ذوالقعد کا چاند نظر نہیں آیا،عید الاضحی کب ہو گی،جانئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) پاکستان میں ذوالقعد 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا شوال جمعرات 9 مئی کو ختم ہوگا اور 10 مئی بروز جمعہ کو ملک بھر میں ذوالقعد کا آغاز ہوگا۔اگر ذوالقعد کا مہینہ 29 دنوں پر مشتمل ہو تو ذوالحج 1445 ہجری کا مہینہ 8 جون کو شروع ہوگا اور اس
مزید پڑھیں :کہتے ہیں معافی نہیں مانگتے ،معافی مانگنی ہوگی،گورنر خیبر پختونخوا

کے نتیجے میں عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی۔اگر ذوالقعد 30 دن تک رہے تو ذوالحج 1445 ہجری کا مہینہ 9 جون کو شروع ہوگا۔ اس کے نتیجے میں عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو ہونے کی توقع ہے۔حتمی تصدیق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ تاہم عید الاضحیٰ 17 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی رہنماء ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا