اہم خبریں

سرکاری اسکول میں ’ٹک ٹاکر‘ استاد کا 6 طلبا پر تشدد ، ہاتھ توڑ دیئے

پشاور(نیوزڈیسک)پشاور میں ٹک ٹاک خراب کرنے پراسکول ٹیچر آپے سے باہر ہو گیا، 6 طلبا پر بہیمانہ تشدد کر کے ہاتھ توڑ ڈالے۔

افسوسف ناک واقعہ گورنمنٹ ہائی اسکول غریب آباد پشاور میں پیش آیا ملزم سیف اللہ نےٹک ٹاک خراب کرنےپر6طلبا پر تشدد کیا ۔اسکول ٹیچر نے طلبا کوڈنڈیں مارے اور ہاتھ توڑ ڈالا۔

مزیدپڑھیں:بشکیک سے پاکستانی طلبہ کو لے کر پرواز آج رات لاہور آئے گی

پولیس کے مطابق ٹیچر ویڈیو بنارہا تھا کہ طلباء نےآپس میں باتیں شروع کردیں، طلباء کی باتوں سے ویڈیومیں خلل پڑنے سے استاد بپھر گیا اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ٹیچر کے تشدد سے طلبا شدید زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں