واشنگٹن (اے بی این نیوز)ایران پر ایک ہفتے میں امریکا نے دوسری بار فضائی حملے کردیے، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
امریکی حکام کے مطابق حملے کا مقصد امریکی افواج اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرہ ختم کرنا تھا۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران نے امریکی تجارتی جہاز پر 4 ڈرون فائر کیے تھے۔ تمام ایرانی ڈرونز مار گرائے گئے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مشرقی علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی جانے پر فضائی دفاعی بھی نظام چند منٹ کے لیے فعال کیا گیا تھا۔
آج بروزجمعرات28 مئی سونے کی تازہ ترین قیمت















