اسلام آباد (اے بی این نیوز) عازمین حج نے ناقص انتظامات پر وزارت مذہبی امور کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستانی زائرین نے ناقص انتظامات پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے پاس شکایات کے انبار لگا دیئے۔
عازمین حج کا کہنا ہے کہ انہوں نے حج کے لیے 12، 12 لاکھ روپے ادا کیے لیکن انتظامات ناقص ہیں، یہاں ہماری خیر نہیں، ہمیں بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے۔
زائرین کا کہنا ہے کہ ہماری شکایت کوئی نہیں سنتا، ہمیں کئی بار جلی ہوئی خوراک ملی ہے۔
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ناقص انتظامات پر ایکشن لوں گا، جس کے جواب میں حاجیوں نے کہا کہ اب آپ کے ایکشن کا کیا فائدہ، آپ نے پہلے ایکشن کیوں نہیں لیا۔
سردار یوسف نے کہا کہ ہمیں پہلے علم نہیں تھا۔
حجاج کرام نے شکایت کی کہ سعودی عرب میں حج انتظامات کے حوالے سے بیوروکریسی کیا کر رہی ہے؟ ہم جیل میں آئے یا حج کرنے آئے؟
مزید پڑھیں:عیدالاضحیٰ:اسلام آباد اور راولپنڈی میں نماز کے اوقات کا اعلان















