اہم خبریں

وزیراعظم کی امت مسلمہ اور حجاج کرام کو حج کی دلی مبارکباد

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج حج کے روحانی اور بابرکت موقع پر میں امت مسلمہ بالخصوص حج کی سعادت حاصل کرنے والے تمام عازمین کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ حج کا بابرکت دن عبادت گزاروں کے لیے اللہ رب العزت کی رحمت، کرم اور فضل حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اللہ تعالیٰ حجاج کرام اور تمام مسلمانوں کی عبادات قبول فرمائے اور انہیں اپنی عملی زندگیوں میں اسلامی اقدار کو نافذ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ حج کا اجتماع امت مسلمہ کے باہمی اتحاد اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو اجاگر کرتا ہے۔ محبت، قربانی اور باہمی تعاون کے اس جذبے میں ہی حقیقی قومی اور اجتماعی ترقی اور خوشحالی کا راز پوشیدہ ہے۔ آج حج کے بابرکت اور مقدس اوقات میں پاکستان بحیثیت قوم پوری دنیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے دعا گو ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عالمی امن، انصاف، رواداری اور بھائی چارے کی فضا مضبوط ہو تاکہ انسانیت کی فلاح اور اجتماعی بھلائی کے لیے کام کیا جا سکے۔ آمین
مزید پڑھیں‌:سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی،اہم تفصیلات جاری

متعلقہ خبریں