اسلام آباد(اے بی این نیوز) 28 مئی 1998ء کو پاکستان کی جانب سے کئے گئے تاریخی جوہری تجربات کی یاد میں آج 28 واں یومِ تکبیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس دن پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا جبکہ دفاعی صلاحیت کے اعتبار سے ایٹمی ہتھیار رکھنے والا پہلا اسلامی ملک بھی بن گیا۔
پاکستان کے جوہری پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی قیادت میں پاکستانی سائنسدانوں کی ٹیم نے بلوچستان کے ضلع چاغی کے راس کوہ پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی تجربات کئے، جنہوں نے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا۔
یہ ایٹمی تجربات پاکستان کی علاقائی سالمیت، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کیلئے قوم کے غیر متزلزل عزم کا مظہر قرار دیئے جاتے ہیں۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کا تاریخی بیان کہ “ہم گھاس کھا لیں گے لیکن ملک کو ایٹمی طاقت بنائیں گے” اس قومی سنگِ میل میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
بھارت کے ایٹمی تجربات کے بعد بیرونی دباؤ کے باوجود اُس وقت کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے جوہری تجربات کا جرات مندانہ فیصلہ کیا، جس سے خطے میں تذویراتی طاقت کا توازن بحال ہوا۔
صدر اور وزیراعظم نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے 28 مئی 1998ء کے ایٹمی دھماکوں کو قومی غیرت، دفاع اور امن کی علامت قرار دیا۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور قومی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا دن ہے۔
آج بروز جمعرات 28 مئی موسم کی تازہ ترین صورتحال















