انگلینڈ (اے بی این نیوز) حسن علی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت یارکشائر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈربی شائر کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈربی شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ اوپنر مارٹن اینڈرسن نے ناقابل شکست 81 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں یارکشائر کی بیٹنگ لائن کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صرف 65 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
THAT! WINNING! MOMENT! pic.twitter.com/Cmac9wVmPU
— Yorkshire CCC (@YorkshireCCC) May 24, 2026
جارحانہ بلے باز ایڈم لیتھ نے 31 رنز کی تیز اننگز کھیلی جب کہ جونی بیرسٹو، جیمز وارٹن اور ولیم لیکسن جلد آؤٹ ہوئے۔ معین علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 رنز بنائے لیکن وہ ٹیم کو مکمل برتری نہ دلا سکے۔
آخری اوورز میں حسن علی نے میچ کا رخ موڑ دیا اور صرف 12 گیندوں پر 31 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کے ساتھ اینڈریو ٹائی نے بھی 32 رنز بنا کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ڈربی شائر کی جانب سے جیک مورلے نے 4 جبکہ نک پوٹس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کی امت مسلمہ اور حجاج کرام کو حج کی دلی مبارکباد















