اہم خبریں

ملک میں زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہر نکل آئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پنجاب کے شہروں ملکوال، پھالیہ، دیپالپور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اس دوران لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔حجرہ شاہ مقیم، پھول نگر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ادھر منڈی بہاؤالدین اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، حویلی لکھا میں زلزلے کے باعث لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے کی لہر 15 سے 20 سیکنڈ تک جاری رہی جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی جب کہ زمین میں زلزلے کی گہرائی 170 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

اسلام آباد اور اس کے گردونواح، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ ساہیوال اور اس کے قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مزید پڑھیں‌:حسن علی کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کی فتح میں اہم کردار

متعلقہ خبریں