اہم خبریں

پاکستان کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی سروسز کی برآمدات میں اپریل 2024 میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایک مہینے میں آئی ٹی برآمدات میں پہلی بار اتنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں گزشتہ سال اپریل کے مہینے کے مقابلے میں 62.3 فی صد اضافہ ہوا ہے، مالی سال 24-2023 کے دوران جولائی 2023 سے اپریل 2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات 2.593 ارب ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 2.135 ارب ڈالرز رہی تھیں۔

مزیدپڑھیں:پاکستان میں آئندہ سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد ہونے کی توقع ہے، ورلڈ بینک

وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ لانا موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے، حالیہ اضافہ وزیراعظم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جنہوں پی ڈی ایم کی پچھلی حکومت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر معیشت کو مضبوط کیا تھا اور اس کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور ایس آئی ایف سی کی بھرپور معاونت سے وزارت آئی ٹی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لیے کوشاں ہیں۔

متعلقہ خبریں