پاکستان کےبہترین مفادمیں ہمیں اکٹھاہوناچاہیے،وزیراعظم

کراچی(   اے بی این نیوز      )وزیراعظم سےایف پی سی سی آئی کےنمائندہ تاجروفدسےملاقات،وزیراعظم شہبازشریف کی تاجروں سےملاقات45منٹ جاری رہی،وزیراعظم شہبازشریف نےبزنس کمیونٹی کےنمائندہ وفدکواسلام آبادبلالیاایف پی سی سی آئی کےتاجررہنماؤں نےبجلی اورگیس کےنرخ کم کرنےکامطالبہ کردیا،بھارت میں6سینٹ اوربنگلہ دیش میں8سینٹ فی یونٹ بجلی مل رہی ہے،تاجروں کاموقف،،تاجربرادری کےساتھ دوستانہ گفتگوہوئی،آپ پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،پاکستان کےبہترین مفادمیں ہمیں اکٹھاہوناچاہیے،ہمیں سمجھنےکی ضرورت ہے ملک کےاصل مسائل کیاہیں،سندھ میں پیپلزپارٹی اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہے،ذاتی پسنداور نا پسند سے ہٹ کرسوچنا ہوگا،پاکستان کو کھویا ہوا مقام کیسے واپس دلانا ہے یہ ہماری ترجیح ہونی چاہیے،

مزید پڑھیں :وزیر اعظم کا اختیار ختم،جانئے کونسا۔۔۔؟

آپ کےمشوروں کےساتھ ہم ملک کیلئےبہترپالیسی بناسکتےہیں،زراعت میں ہمیں مل کرانقلاب لاناچاہیے،مشکلات کو چیلنج سمجھ کر مقابلہ کریں گے،اپنی صلاحیتوں کوبروئےکارلاتےہوئے ملکی ترقی میں حصہ ڈالناچاہیے،ہمیں گریبان میں جھانکنےکی ضرورت ہے مسائل سےنکل آئیں گے،آپ کی صلاحیتوں پرفخرہے قوم کومشکل وقت میں آپ کی ضرور ت ہے،ملک میں مسائل ضرورہیں لیکن مضبوط ارادےسےہم مشکلات پرقابوپالیں گے،پاکستان ترقی کےلحاظ سےبہت پیچھےرہ گیا پڑوسی ممالک بہت آگے نکل گئے،ہمیں اس سے غرض نہیں کہ کس کی حکومت ہے،مشکلات کوسمجھ کراس کامقابلہ کرناہے،ادھر عارف حبیب نے کہا کہ آپ نےسٹاک مارکیٹ کوریکارڈ سطح پرپہنچایا،آپ نےپیپلزپارٹی اوردیگرجماعتوں سےہاتھ ملایا،میں چاہتاہوں آپ دوہاتھ اورملائیں،ایک ہاتھ آپ ہمارے بھارت سمیت پڑوسیوں سےملائیں،دوسراہاتھ آپ اڈیالہ کےباسیوں سےملائیں،یہ کام صرف آپ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں :ملازمتوں کا انبار،پہلے آیئے پہلے نوکری پائیے