Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

وزیر اعظم کا اختیار ختم،جانئے کونسا۔۔۔؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )شہبازشریف حکومت کا اہم فیصلہ ،مختلف تعیناتیوں اورآسامیوں کی تخلیق میں وزیراعظم کا اختیارختم،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کااختیار وزیروں،مشیروں،وزرا مملکت اور سیکرٹریزکےسپرد،وزیراعظم شہبازشریف کی اجازت سےوفاقی کابینہ نے سفارشات کی منظوری دی،بطوروزیراعظم بانی پی ٹی آئی نے یہ اختیاراپنے پاس رکھا تھا،وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے

مزید پڑھیں :ڈی ایچ کیو ہسپتال کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق

سفارشات کی منظوری لی گئی ،مختلف وزارتوں اورڈویژنزمیں ماہرین اورپروفیشنلزتعینات کرنےکا پلان ہے،ماہرین اورپروفیشنلز کی آسامیاں تخلیق کرنے کے لئے وزیر اعظم کا اختیار ختم،ماہرین اورپروفیشنلز کی آسامی وزارت خزانہ،اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے تخلیق کرے گی،کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وزیر،وزیرمملکت یامشیر کی منظوری سے ہوگی،ریسرچ ایسوسی ایٹس،ینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہوگی، ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لئےوزیر اعظم کی منظوری ضروری ہوگی،تعیناتیوں کاعمل مسابقتی عمل اور سپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کو دنیا سے ملانے والی زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل خراب، صارفین کو مشکلات کا سامنا