آرمی چیف سے باکسر عامراورمارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )باکسنگ لیجنڈ عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند نے ہفتہ کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل سید عاصم منیر نے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹ چیمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے کھیلوں کے میدان میں شاندار کامیابیوں پر دونوں کھلاڑیوں کو سراہا۔عاصم منیر نے پاکستان کے نوجوانوں کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔