اہم خبریں

پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے پر زور

پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے پر زور

لاہور ( اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی سے پارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سردار لطیف کھوسہ نے چوہدری پرویز الٰہی کو بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے بانی پی ٹی آئی سے ہونے والی حالیہ ملاقات کو اچھا اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔


چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتے حالات کا تقاضا ہے کہ ملک کے اندر بھی سیاسی ڈیڈ لاک کا خاتمہ کیا جائے، کیونکہ موجودہ صورتحال کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں اور مشاورت کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے تاکہ سیاسی معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے بہتر راستہ نکالا جاسکے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ کے لائحہ عمل اور سیاسی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی۔
مزید پڑھیں‌:صدر مملکت آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، ملکی صورتحال پر اہم مشاورت

متعلقہ خبریں