اہم خبریں

بینکوں کے لیے کیش ٹرانزیکشن کی نئی حد مقرر، فوری اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری

بینکوں کے لیے کیش ٹرانزیکشن کی نئی حد مقرر، فوری اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے بینکوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے لیے نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 2 کروڑ روپے سے بڑھا کر 3 کروڑ روپے کردی، نئے ضوابط کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس کی حد میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نئے ضوابط کے مطابق بینکوں اور دیگر متعلقہ مالیاتی اداروں کے لیے 3 کروڑ روپے یا اس سے زائد کی نقد لین دین کی تفصیلات فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کو فراہم کرنا لازمی ہوگا۔

اس سے قبل نقد لین دین کی رپورٹنگ کی حد 2 کروڑ روپے مقرر تھی، تاہم حکومت نے اس میں ایک کروڑ روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

حکام کے مطابق اس تبدیلی کی منظوری نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی برائے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت نے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام مشکوک لین دین کی رپورٹس اور کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹس کے جائزے اور تجزیے سے متعلق حکومتی نظام کا حصہ ہے، جس کا مقصد مالیاتی لین دین کی نگرانی کے نظام کو مزید بہتر بنانا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصول کرنے کا نیا طریقہ متعارف

متعلقہ خبریں