ماسکو ( اے بی این نیوز)پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہوئے ماسکو میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ماسکو میں انٹرنیشنل یوریشین فلم ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی، جس میں دنیا بھر سے نامور فنکاروں اور فلمی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین بھی بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد تھیں، جہاں انہوں نے شاندار اداکاری پر یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔
دنانیر مبین کو یہ ایوارڈ پاکستانی فلم “میرا لیاری” میں بہترین اداکاری پر دیا گیا ہے۔
فلم “میرا لیاری” میں کراچی کے علاقے لیاری کی ثقافت، کھیلوں اور خواتین کو بااختیار بنانے جیسے اہم موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
دنانیر مبین کی یہ کامیابی پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے بھی اہم اعزاز قرار دی جارہی ہے اور اسے بین الاقوامی سطح پر پاکستانی فنکاروں کی پذیرائی کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جسٹن سیمنز نے اپنے عہدے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا















