کچھ نیا ہو نے والا ہے،امریکی سفیر کی خواہش پوری کر دی گئی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری اور قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کسی کو پاکستان کے اندر رہائی نہیں دلوا سکتے۔
پیر کو پی ٹی آئی کے وفد نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اسد قیصر اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے بتایا کہ آج امریکی سفیر سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے، امریکی سفیر سے آئین و قانون کی
مزید پڑھیں :9 مئی چند شرپسندوں کا کیا دھراہے،فوج کو بدنام نہ کیا جائے، اعظم سواتی

بالادستی پر بات ہوئی۔عمر ایوب نے کہا کہ امریکی سفیر سے ملاقات اچھی رہی، ہمیں وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر ملنا چاہتے ہیں، وزارت خارجہ کے کہنے پر امریکی سفیر سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ملٹری بیسز کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔صحافی نے عمر ایوب سے سوال کیا کہ امریکی سفیر سے آپ کے تحفظات اور بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی بات ہوئی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ امریکی سفیر کسی کو پاکستان کے اندر رہائی نہیں دلوا سکتے، ہم اپنے تحفظات کسی غیرملکی سفیر کے سامنے نہیں رکھیں گے، ہم محب وطن لوگ ہیں۔عمر ایوب نے کہا کہ قانون کی بالادستی کا فائدہ ملکی ترقی کی صورت
مزید پڑھیں :ہو شربا مہنگائی،بحریہ ٹاون کی لوٹ مار،بجلی کے نرخوں میں خود ساختہ اندھا دھند اضافہ

میں آتا ہے، موجودہ ماحول میں ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا مخصوص نشستوں پر فیصلہ خوش آئند ہے، جس سے وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور صدر کا انتخاب تنازع میں پڑگیا ہے.انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین اور اقلیت حکومت کی نہیں، ان عہدوں پردوبارہ انتخابات کروانے پڑیں گے۔قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ملک میں افراتفری ہے، کاروبار ٹھپ ہوچکا ہے، گندم کا ایک ارب ڈالر کا اسکینڈل سامنے آچکا ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کیسز بوگس ہیں۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کا فیصلہ سیاسی کمیٹی کو سپرد کیا ہے، تاہم، فائنل فیصلہ بانی چیئرمین ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں :سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو گھر میں نظر بند کرنے کا حکم