سندھ حکومت کا ہزاروں ٹیچرزبھرتی کرنے کااعلان

کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں اساتذہ کے لیے ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں ہزاروں پرائمری اسکول اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ پرائمری سکول کے 15380 اساتذہ کو بھرتی کرے گا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے ایچ آر ونگ کی جانب سے تمام ضروری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کو بھی سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

پرائمری اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تعداد 70,000 سے بڑھ کر 45,000 سے بڑھ کر 115,000 ہوگئی ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صوبے کے 9000 سے زائد پرائمری سکولوں میں اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ ان پرائمری اسکولوں میں فی اسکول زیادہ سے زیادہ دو سے تین اساتذہ ہوتے ہیں۔