راولپنڈی، اسلام آباد ( اے بی این نیوز )مری روڈ پر شدید ٹریفک جام، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مریڑ چوک، مریڑ حسن اور صدر کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر۔
راولپنڈی: ٹریفک جام کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا۔
ٹریفک جام کے باعث شہریوں کی روزمرہ زندگی اور معمولات متاثر۔ سہالہ بازار میں روڈ کارپیٹنگ کے باعث شدید ٹریفک جام۔ پنڈی کہوٹہ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
دونوں اطراف سے ٹریفک جام، متبادل راستے کا انتظام نہ ہو سکا۔ ٹریفک وارڈنز کی عدم موجودگی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ؟ آج رات 12 بجے کے بعد جا نئے فی لٹر کتنا مہنگا ہو رہا ہے















