یو فون کے ٹیلی نار پاکستان سے خریدنے کے اعلان کے بعد کاغذی کاروائی مکمل، 30 مارچ کو باضابطہ خرید لی جائیگی

اسلام آباد (رپورٹ زبیر قصور ی) باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنی ٹیلی نار کو یو فون کی طرف سے خریدنے کے اعلان کے بعد سی سی پی پاکستان 30 مارچ تک ٹیلی نار کے فروخت کے عمل کی
مزید پڑھیں:پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، صدر مملکت

تصدیق کرنے جا رہا ہے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یو فون اور ٹیلی نور پاکستان کی طرف سے تمام تر کاغذی کاروائی مکمل کر دی گئی ہے اور 30 مارچ 2024 تک اس عمل کو مکمل کر دیا جائے گا جس کے بعد یو فون انتظامیہ ٹیلی نور موبائل فون کمپنی کا باضابطہ طور پر خرید لے گی سی سی پی کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یو فون کی طرف سے ٹیلی نار کے خریدنے کے عمل کے حوالے سے کوئی

قانونی رکاوٹ نہیں نظر ارہی ہےاور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہدونوں کمپنیوں کو ایک ہونے سے صارفین کو کوئی مشکلات تو پیدا نہیں ہوں گیذرائر مزید بتایا ہے کہ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیلی نور پاکستان میں اپنے سارفی رکھنے والی تیسری بڑی کمپنی ہے جس کے چار کروڑ 40 لاکھ سے زائد صارفین ہیں جبکہ یو فون کمپنی کے ڈھائی کروڑ سے زائد صارفین پاکستان میں

موجود ہیں اور جب یوفون ٹیلی نار کو خریدنے کے عمل مکمل کر لے گی تو ان دونوں کمپنیوں کے سات کروڑ سے زائد صارفین ہو جائیں گے واضح رہے یوفون پی ٹی سی ایل گروپ پاکستانی کمپنی ہے جس میں متحدہ امارات کی کمپنی احتیصلات نے 26 فیصد شیئرز انتظامی امور کے ساتھ لیے ہوئے ہیں ذرائے نے بتایا ہے کہ 12 فروری 2016 میں پہلے بھی سی سی پی پاکستان نے جیز موبائل فون کی طرف وارد

موبائل فون خریدنے کے عمل کو مکمل کرنے کی اجازت دی تھی رابطہ کرنے پر یو فون کے ایک سینے عہدے دار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹیلی نور کو خریدنے کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ذرائے نے بتایا ہے کہ تین ماہ کے اندر اندر تمام تر قانونی کاروائی مکمل ہونے کے امکانات ہیں سرائے نے مزید بتایا ہے کہ یوفون اور ٹیلی نارکہ مشترکہ اثاثے اور امدنی ایک ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔