پشین،دہشتگرد گروہ کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ،ایک لیویز اہلکار شہید،3زخمی

کوئٹہ (نیوز ڈیسک )بدھ کے روز ضلع پشین میں دہشت گردی میں ملوث مبینہ جرائم پیشہ گروہ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز رسالدار شہید اور تین دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرموں سمیت دو
مزید پڑھیں:پاکستان کے توانائی بحران پر قابو پانا امریکہ کی ترجیح ،میتھیو ملر

درجن مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے موٹر سائیکلوں اور غیر قانونی اسلحہ سمیت مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔حکام نے بتایا کہ پشین کے علاقے کلی منظری میں لیویز فورس کے اہلکاروں اور مشتبہ افراد کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کے

تبادلے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو پشین کے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا جہاں ایک لیویز اہلکار دوران علاج دم توڑ گیا، جب کہ تین کو کوئٹہ کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشین کیپٹن (ر) جمعہ داد مندوخیل نے کہا، لیویز فورس نے 24 مشتبہ مجرموں کو

گرفتار کیا جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں بھی ملوث تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اشتہاری مجرم گھناؤنے جرائم میں ملوث تھے۔فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے لیویز اہلکار کی شناخت حمید اللہ ترین کے نام سے ہوئی جب کہ موسیٰ جان، بلال خان اور ظہور آغا زخمی ہوئے۔