بلوچستان، سینیٹ کی 11 نشستوں کیلئے 20 امیدوار دستبردار

کوئٹہ(نیوزڈیسک)سینیٹ کی 11 نشستوں کے انتخاب کیلئےبلوچستان اسمبلی کے 33 میں سے 20 امیدوار وں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ۔

مسلم لیگ ن کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا امکان ، امیدواروں کی حتمی لسٹ آج جاری کی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عالمی دبا و سے خوفزدہ نہیں،اسرائیل کا رفح پرحملےکی تیاریاں ،حماس کمانڈر کا مسلم امہ سے مارچ کی اپیل

سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 8 امیدوار مسلم لیگ ن کے سیدالناصر اور آغا شاہزیب درانی، پیپلز پارٹی کے سردار عمر گورگیج اور اعجاز احمد، نیشنل پارٹی کے جان بلیدی، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان، جے یو آئی ایف کے احمد خان اور آزاد امیدوار انوار الحق کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سپیشل برانچ افسر کے گھر پر چھاپہ، 6 نان کسٹم گاڑیاں برآمد

ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں کیلئے 3 امیدوار بلال مندوخیل، جے یو آئی ایف کے مولانا عبد الواسع اور مسلم لیگ ن کے مصلح الدین مینگل میں مقابلہ ہوگا۔خواتین کی دو نشستوں کیلئے دو امیدوار ہ رہ گئی، خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بی بی کی بلا مقابلہ کامیابی کا امکان ۔