سپیشل برانچ افسر کے گھر پر چھاپہ، 6 نان کسٹم گاڑیاں برآمد

گوجرانوالہ (نیوزڈیسک) کسٹم انٹیلیجنس حکام کا گوجرانوالہ میں چھاپہ، اسپیشل برانچ کے پولیس افسر کے گھرسے نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد کرکے ضبط کرلیں۔

ذرائع کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس کی کارروائی میں کروڑوں روپے مالیت کی 6 نان کسٹم گاڑیاں برآمد کرلیں ۔ جبکہ معاملہ سامنے آنے پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کا سخت نوٹس ، متعلقہ افسر کو فوری عہدے سے ہٹا دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں: کراچی ،ڈکیتی کی خوفناک واردات، ڈاکوملازمین سے 1کروڑ 82 لاکھ روپے چھین کر فرار