کراچی ( اے بی این نیوز)ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 900 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 201 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے پر آگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 49 ڈالر سستا ہوکر 3 ہزار 891 ڈالر کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی سرمایہ کاروں کو بڑی یقین دہانی، معدنیات کے شعبے میں بھرپور تعاون کا اعلان















