کراچی ،ڈکیتی کی خوفناک واردات، ڈاکوملازمین سے 1کروڑ 82 لاکھ روپے چھین کر فرار

کراچی (نیوزڈیسک ڈاکو ملیر سکھن گوٹھ میں فیکٹری ملازمین سے1کروڑ 82 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ایف آئی آر میں مدعی کا کہنا ہے کہ ملازمین بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں فیکٹری لے جا رہے تھے کہ اسی دوران ڈاکو ایک کروڑ 82 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل ،سابق سی ای او سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید کی سزا
ادھرکورنگی ایریا میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں تاجرسے ڈاکو 50 لاکھ روپےچھین کر فرار ہوگئے ۔سی سی ٹی وی میں دو موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان تاجرکو روکتے اور لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔مزید برآں بفرزون میں بھی ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا اور شہریوں کے تشدد سے شدید زخمی ہوگیا۔