عالمی دبا و سے خوفزدہ نہیں،اسرائیل کا رفح پرحملےکی تیاریاں ،حماس کمانڈر کی مسلم امہ سے مارچ کی اپیل

تل ابیب (نیوزڈیسک)عید کے بعد اسرائیل کا رفح پر چڑھائی کا منصوبہ تیار، حماس ملٹری کمانڈر کی امت مسلمہ سے فلسطین کی جانب مارچ کی اپیل،اسرائیل نے رمضان المبارک کے فوری بعد مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے مقام رفح میں 6 ہفتوں تک حملوں کا منصوبہ تیار کرلیا۔

اسرائیل کی ہٹ دھرمی جاری ہے اور اب رفح میں حملوں کی منصوبہ بندی بھی مکمل کرلی ۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق رمضان کے فوری بعد رفح میں 6 ہفتوں تک اسرائیلی حملوں کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے، ان حملوں کے بعد غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کیا جائے گا اور اسرائیل مصرکوباضابطہ اطلاع دے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کی قرارداد بھی مسترد کر دی اور کہا کہ حماس کو سمجھ جانا چاہیے اسرائیل پر عالمی دباؤ کام نہیں کرےگا۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں امریکی فیصلہ بہت زیادہ برا اقدام تھا، اسرائیلی وفد کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ حماس کیلئے پیغام تھا کہ کوئی بھی عالمی دباؤ کام نہیں آئے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پرعائد پابندی ختم

اپنے آڈیو بیان میں ملٹری کمانڈر نے اردن، لبنان، پاکستان اور ملائیشیا سمیت تمام عرب اور اسلامی ممالک کے مسلمانوں سے اپیل کی کہ مسلمان فلسطین کی جانب مارچ شروع کریں۔اُدھر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 32 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔