آسمان گرا نہ زمین پھٹی،بھائی نے بہن کو باپ کے سامنے گلا دبا کر قتل کر دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( اے بی این نیوز )خون سفید ہو گیا،سگے بھائی نے والدین کی موجودگی میں بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا،بہن جان کنی کے موقع پرتڑپتی رہی لیکن بے رحم والدین اور بھائی کو ذرہ برابر بھی رحم نہیں آیا،اور بے بس بہن کو بھائی نے قتل کردیا،قتل کرنے کے بعد باپ نے بیٹے کا پانی پلایا جیسے اس نے کو ئی بہت ہی اعلیٰ کام کیا ہو،قتل کرنے کے بعد باپ اور بیٹے نے خاموشی سے مقتولہ کو دفنا دیا،لیکن قتل کرتے ہو ئے چھو ٹے بھائی نے ویڈیو بنا کر پولیس کے حوالے کر دی اور چھوٹے بھائی کی مدعیت میں ت پ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں،تفصیلات کے مطابق ورثاء کی جانب

مزید پڑھیں :ہم نہتے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کے شا نہ بشانہ کھڑے ہیں،وزیراعظم

سے قبر کشائی کی درخواست علاقہ مجسٹریٹ کو دے دی گئی،،تفصیلات کے مطابق 22سالہ ام ماریہ بی بی کو گلا دبا کر جان سے ہی مارڈالا۔ اور اہل خانہ تماشا دیکھتے رہے،مقتولہ لڑکی کے چھوٹے بھائی نے تھانے میں درخواست دی کہ سائل چک نمبر 477 ج ب تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے۔درخواست گزارکے مطابق وہ اپنے کمرے میں بیوی ، بچوں کیساتھ سویا ہوا تھا کہاا پنی ہمشیرہ ماریہ بی بی کی چیخ و پکار کی آوازیں سنائی دیں جس پر وہ کمرہ سے باہر آیا تو دیکھا کہ اس کے والد اور بھائی نے ہمشیرہ کو چارپائی کے ساتھ باندھاہوا تھا اور اس کے منہ پر زبردستی تکیہ بھی رکھا ہوا تھا، سانس نہ آنے کی وجہ سے ہمشیرہ اُم ماریہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔واقعہ کے بعد والد اور بھائی جائے وقوعہ سے فرارہوگئے اورجاتے جاتے مجھے دھمکیاں دیں کہ اگر کسی کو بتایاکہ تو تمہیں اور تمہارے بچوں کو جان سے مار
مزید پڑھیں :پاکستان بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے،احسن اقبال

دینگے ۔درخواست گزارنے بتایاکہ میں نے ا گلے روزتمام وقوعہ علاقے کے چند معززین کو بتایا تومیرے والد اور بھائی نے کافی دیر بعد اعتراف کر لیا ۔ درخواست گزار نے درخواست کی کہ ہمشیرہ ام ماریہ بی بی کی قبر کشائی کر کے میڈیکل کروایا جائے اورملزم کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ،قتل کرنے کی ہولناک ویڈیواے بی این نیوز حاصل کرلی ۔ دل دہلا دینے والی ویڈیو میں اس شخص کو بہن کا گلا دباتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس میں مقتول کی بھابھی سمیت خاندان کے دیگر افراد اس قتل کی گواہی دے رہے ہیں۔ قتل کے بعد ملزم اور مقتولہ
مزید پڑھیں :چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس ختم،ججز خط بارے کیاہوا،جانئے

دونوں کے والد نے ملزم کو پانی بھی پلایا۔دریں اثناء پولیس نے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق 22 سالہ ماریہ کو اس کے بھائی اور والد نے گلا دبا کر قتل کیا۔ ماریہ کو 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات کو قتل کر دیا گیا تھا۔ خاتون کو قتل کرنے کے بعد گھر والوں نے اسے خاموشی سے سپرد خاک کر دیا۔اس خوفناک قتل کے پیچھے وجوہات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مطابق فوٹیج منظر عام پر آئی تو پولیس نے کارروائی کی ،ملزمان نے لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کر

مزید پڑھیں :اسلام آباد ، پولن کی مقدار میں خطرناک حد تک اضافہ

کے خاموشی سے تدفین کی ،کل لڑکی کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے،گھر میں 4لوگ موجود تھے ،3افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمے میں لڑکی کے باپ اور بیٹے کو نامزد کیا گیا ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا،فوٹیج منظر عام پر آئی تو پولیس نے کارروائی کی ،بھائی اوروالدنےمل کربہن کوقتل کیا،لاش کاپوسٹ مارٹم کرلیاگیا،واقعہ میں ملوث2اہم ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،ملزمان نے لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کر کے خاموشی سے تدفین کردی،کل لڑکی کی لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کیا گیا،گھر میں 4لوگ موجود تھے ،3افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ،مقدمے میں لڑکی کے باپ اوربھائی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں :فضائی معیار بہتر،شہرقائدآلودہ ترین شہروں میں 13 ویں نمبر پر آگیا