فضائی معیار بہتر،شہرقائدآلودہ ترین شہروں میں 13 ویں نمبر پر آگیا

کراچی(نیوزڈیسک) شہرقائد کا فضائی معیار قدرے بہتر ہوا، اوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 13 ویں نمبر پر آ گیا ۔
ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 97 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

آلودگی کے باعث کراچی 2023 میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرتھاجبکہ شہرمیں آلودہ ذرات کی مقدار211 پر ٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ۔

2023 میں ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں بنگلہ دیش کا شہر ڈھاکہ 364 پریٹیکولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا،

بھارتی شہر کلکتہ 204 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان رہا۔درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت،201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی نقصان دہ جبکہ301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتا ہے۔