اہم خبریں

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کیلئے بارش کا الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کیلئے بارش کا الرٹ جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے حوالے سے آئندہ 12 گھنٹوں کے لیے الرٹ جاری کردیا۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوا، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ پوٹھوہار، مری اور گلیات میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، خانیوال اور فیصل آباد میں رات کے اوقات میں دھند اور اسموگ کا امکان ہے۔ ملتان، کوٹ ادو، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں بھی رات کے وقت دھند اور اسموگ متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

این ای او سی کے مطابق ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان اور صوابی میں بھی بارش متوقع ہے۔ خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، لکی مروت، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

این ای او سی نے پہاڑی علاقوں میں سفر کرنے والے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں‌: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

متعلقہ خبریں