ہم نہتے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کے شا نہ بشانہ کھڑے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد( اے بی این نیوز   )وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وزارت خارجہ کے زیر اہتمام اسلام آباد میں تعینات غیر ملکی سفیروں اور ہائی کمشنرز کے اعزاز میں افطار ڈنر میں بطور مہمان خصوصی شرکت ، وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ رمضان المبارک نعمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے،آج کی یہ تقریب ہماری ثقافتی اقدار اور بین المذاھب ہم آہنگی کی عکاسی کرتی ہے،پاکستان میں تمام

مزید پڑھیں :رمضان المبارک کے مہینے میں ہمیں غزہ کےمسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے ، اسحاق ڈار

اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی مکمل آزادی حاصل ہے،ہم نہتے فلسطینی اور کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں جو ماہ رمضان میں بھی ظلم وبربریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،پاکستان اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے قرارداد کا خیر مقدم کرتا ہے،اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی قرارداد پرفوری عمل درآمد ہو نا

مزید پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کریں گے

چاہئے،گورننس کے نظام میں اصلاحات اور ملک کا معاشی استحکام ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں،ملکی مفادات کی ترویج کے لیے ہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے،معاشی بحالی ہماری حکومت کا مرکزی ایجنڈا ہے،قومی سلامتی ،عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے،پاکستان کسی سے عداوت نہیں رکھنا چاہتا۔

مزید پڑھیں :کے پی سینیٹ انتخابات،کتنے امیدوار میدان میں ،جانئے