رمضان المبارک کے مہینے میں ہمیں غزہ کےمسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے ، اسحاق ڈار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار ے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کو وزارت خارجہ میں خصوصی بین المذاہب افطار ڈنر میں خوش آمدید کہنا باعث اعزاز ہے۔ بین المذاہب افطار ڈنر میں سفارتی برادری کی موجودگی کے لیے شکر گزار ہوں۔ پاکستان اور اپنے ملکوں کے درمیان بات چیت اور تعاون کے فروغ میں سفراء کے کردار کی تعریف کرتا ہوں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی خاص مذہبی اور سماجی اہمیت ہے.باہمی ہم آہنگی اور مشترکہ سوچ کے لیے بات چیت اور تعاون اہم ہے پاکستان کی خارجہ پالیسی امن، مساوات اور انصاف کے اصولوں پر مبنی

مزید پڑھیں :پاکستان میں دہشتگردی کا منبع افغانستان میں ہے ، خواجہ آصف

ہے۔ پاکستان کثیرالجہتی، امن، ترقی اور باہمی خوشحالی کا علمبردار رہے گا۔وہ افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پاکستان 2025 اور 2026 کے لیے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی غیر مستقل نشست کے لیے امیدوار ہے۔ایشیا پیسفک گروپ کے ملکوں نے اس سلسلے میں پاکستان کی حمایت کی ہے ۔پاکستان کی حمایت کے لیےہم ان ممالک کے بے حد مشکور ہیں۔ پاکستان سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کے لیے دوسرے تمام ملکوں کی حمایت کا خواہاں ہے۔ کونسل میں اپنی مدت کے دوران، پاکستان بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کونسل کے مینڈیٹ کو فروغ دے

مزید پڑھیں :پی ٹی سی ایل کا مزید ویلیو ایڈٹ سروسز فراہم کرنے کا اعلان

گا،رمضان المبارک کے مہینے میں ہمیں غزہ کےمسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے ۔غزہ کے مسلمانوں کو گزشتہ چھ ماہ سے بھوک اور جنگ کا سامنا ہے۔ غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے۔جنگ بندی کا مطالبہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کیاہے۔ علاقائی تنازعات کے حل کے بغیر امن اور خوشحالی خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر فلسطین اور کشمیر

مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کا ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کامطالبہ