رمضان ریلیف پیکج کے تحت 5000 روپے کیسے حاصل کیے جائیں؟ جانئے

کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے رمضان المبارک میں شہریوں کیلئے ریلیف پیکج کے تحت پانچ ہزار روپے دینے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت صوبے کی 66 فیصد آبادی کو 5 ہزار روپے کی نقد رقم دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ رقم کم آمدنی والے خاندانوں کو دی جائے گی۔

سندھ میں رمضان فنڈ حاصل کرنے کے لیے کم از کم تنخواہ34,000 روپے یا اس سے کم کمانے والے افراد کو نقد رقم دی جائے گی۔

مزیدپڑھیں:عرب امارات کا ویزہ اب 30 کے بجائے 5 دن میں ملے گا

ہر مستحق خاندان کو 5000 روپے دیے جائیں گے۔

مستحق خاندانوں کو BISP کیش پروگرام کی طرح 5,000 روپے کی رقم ان کے بینک کھاتوں میں مل جائے گی۔