لکی مروت ، پولیس وین پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور گن مین شہید

لکی مروت( نیوز ڈیسک )جمعہ کی رات دیر گئے لکی مروت میں گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس
مزید پڑھیں:خواتین قومی کرکٹ ٹیم کی دو کھلاڑی سڑک حادثے میں زخمی

(ڈی ایس پی) اور ان کے گن مین کو شہید ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر گل محمد خان اور ان کا گن مین نسیم گل معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی پولیس وین پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گل خان اور

ان کا گن مین شدید زخمی ہو گئے۔جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال نورنگ پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران دونوں

دم توڑ گئے۔واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔