اہم خبریں

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا کردیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل مزید سستا کردیا گیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 5 روپے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 348 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 26نومبر کے لیے ہوں گی۔
مزیدپڑھیں: راولپنڈی میں میٹرو بس سروس محدود، مسافروں کے لیے اہم اعلان

متعلقہ خبریں