عرب امارات کا ویزہ اب 30 کے بجائے 5 دن میں ملے گا

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات نے Work Bundle کے نام سے نیا پلیٹ فارم لانچ کر دیا ہے، جس کے تحت ورک پرمٹ اور ریزیڈینسی ویزا کے عمل میں 30 دن کے بجائے 5 دن لگیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنے والے غیر ملکی اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے، چونکہ ویزا کے حصول کے عمل میں 30 دن تک لگ جاتے تھے، جبکہ 16 دستاویزات بھی ضروری تھے۔

تاہم اب وقت کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے 5 دن میں عمل کو مکمل کیا جائے گا، جبکہ دستاویزات بھی 16 کے بجائے صرف 5 چاہیے ہوں گی۔

Work Bundle Platformنے ورک پرمٹ اور ریزیڈینسی ویزا کے حصول کے عمل کو آسان کر دیا ہے، جس کے تحت اب 5 دن کے اندر اندر ویزا مل سکے گا۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المختوم کا کہنا تھا کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم ملک میں رہائش اور کام (پرمٹ) کے طریقہ کار کو آسان اور مختصر کرے گا۔

دوسری جانب ویزا مراکز کے مطلوبہ دوروں کی تعداد سات سے کم کر کے صرف دو دن کر دی گئی ہے، جس سے درخواست گزار کے وقت اور محنت کی بچت ہو گی۔

اماراتی حکومت کا کہنا ہے کہ Work Bundle platform Zero Bureaucracy کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے تاکہ گورمنٹ کے پروسیجرز کو آسان بنایا جا سکے اور فعال خدمات فراہم کر سکیں۔

پہلے مرحلے میں یہ پلیٹ فارم دبئی میں متعارف کرایا جائے گا، جس کا نام Invest In Dubai رکھا گیا ہے، جسے بعدازاں پورے ملک میں متعارف کرایا جائے گا۔