عید سے قبل پاکستان میں سونے کے نرخ گر گئے

کراچی (نیوز ڈیسک)24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی دیکھی گئی اور جمعہ کو 240,200 روپے میں
مزید پڑھیں:ستاروں کی روشنی میں آج بروزہفتہ6 اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟

فروخت ہوا جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 241,100 روپے تھی۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 772 روپے کم ہو کر 205,932 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ 20 گرام 22 قیراط سونا بھی 189,480

روپے سے کم ہو کر 188,772 روپے ہو گیا۔فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94

روپے پر مستحکم رہی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2311 ڈالر سے کم ہوکر 2306 ڈالر ہوگئی۔