پتنگ بازی کی دھاتی ڈور پختونخوا سے بن کر پنجاب آ رہی ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ خیبرپختونخوا سے دھاتی پتنگ کی ڈور پنجاب آرہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے سیاسی
مزید پڑھیں:لکی مروت ، پولیس وین پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور گن مین شہید

جماعت نہیں سمجھتی جو ملک پر حملہ کر رہی ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے پاس جدید اسلحہ ہے۔مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دھاتی ڈوریوں سے متعلق بیان پر ردعمل

دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کے گلے کاٹنے والی دھاتی ڈوریاں خیبرپختونخوا سے پنجاب آرہی ہیں، کیا آپ کی پولیس سو رہی ہے یا یہ صرف آپ کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم کے اس بیان سے ثابت

ہوتا ہے کہ ان کی حکومت نااہل حکمرانوں پر مشتمل ہے، لہٰذا خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام کے درمیان نفرت پیدا کرنے سے گریز کریں۔دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات کے جواب میں کہا کہ

دھاتی تاروں کی شناخت الزامات کی بنیاد پر نہیں، رپورٹس کی بنیاد پر ہوتی ہے، صوبائیت کا کارڈ کھیلنے کے بجائے اپنے صوبے پر نظر رکھیں۔