معاشی بدحالی کے باعث گاڑیوں کے بعد موبائل فون کمپنیاں فونز سستے کرنے پر مجبور

اسلام اباد(اے بی این نیوز         ) ملکی معیشت ڈوب رہی ہے جس کے پیش نظر ہر کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچتا جا رہا ہے،پاکستان میں موجود بڑی بڑی کمپنیاں نقصان میں جارہی ہیں،سی ہی وجہ سے پہلے ہی مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتیں بھی گراوٹ کا شکار ہیں کیونکہ کمپنیاں اپنا ٹارگٹ حا صل کرنے مین ناکام دکھائی دے رہی ہیں اس کی بنیادی و جہ پاکستان کی ڈوبتی ہو ئی معیشت ہے

مزید پڑھیں :دھمکی آمیز خطوط پر راولپنڈی کی اسٹیمپ ہے ،ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد کا انکشاف

ان ہی حالات کے پیش نظر اب بوبائل فون کی کمپنیوں نے بھی مختلف فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے ، پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کے 10 ہزار روپے تک کی کمی کر دی ہےموبائل فون ایسوسییشن اور مارکیٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تمام کمپنیاں نےنہ صرف سمارٹ موبائل فون کی قیمتوں میں

مزید پڑھیں :انٹرنیشنل مس یونیورس مقابلہ ،منتظمین کی سعودی ماڈل کی شرکت کی تردید
نمایاں کمی کی ہے بلکہ بٹنوں والے فون جس میں فیچرز فونز بھی شامل ہیں اس میں بھی 100 روپے سے لے کے 5 سو روپے تک کی کمی کی گئی ہےملک میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنیوں کے سیلز ٹارگٹ پورے نہیں ہو رہے ہیںجس کی وجہ سے موبائل فون کی قیمتوں میں نمایا کمی کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں موبائل فون زیادہ تعداد میں بنائے جا رہے ہیںموبائل فون کمپنیوں کے نمائندوں نے اس بات کی تصدیق کر دی ہےکہ ریٹس میں نمایاں کمی کرنے کی وجہ پاکستانی مارکیٹ میں موبائل فون انڈسٹری کو استحکام پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں :سماجی ویب سائٹ ایکس کی بندش،چیف جسٹس برہم، سیکرٹری داخلہ طلب