جاپانی شہریوں کی گاڑی پر خود کش دھماکہ: سندھ میں سکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی(نیوز ڈیسک )وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکے کے بعد سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: پولیس کے حفاظتی انتظامات مکمل،35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات
سندھ کے وزیر داخلہ کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق ضیاء الحسن نے کہا کہ نماز جمعہ کے موقع پر مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی کے اقدامات کو فول پروف بنایا جائے۔وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ ضلعی سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس ایس پیز)، سب ڈویژنل پولیس آفیسرز (ایس ڈی پی اوز) میدان میں آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) حفاظتی اقدامات میں انتہائی مستعد اور چوکس رہیں، مزید ہدایت کی کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پکٹنگ اور گشت پر خصوصی توجہ دی جائے۔

ضیاء الحسن لنجار نے ہدایت کی کہ مواصلاتی حکمت عملی کو مربوط اور موثر بنایا جائے۔واضح رہے کہ آج کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا،

جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 سیکیورٹی گارڈز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے، تاہم پانچوں جاپانی شہری تھے۔ شہری محفوظ رہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ اسفر مہیسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ‘آج (جمعہ) کی صبح جاپانی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا،

اس کار کے پیچھے ایک خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ خطرہ تھا کہ غیر ملکی شہریوں کو نشانہ بنایا جائے گا، اس حوالے سے میٹنگز بھی ہوئیں، سیکیورٹی خطرے کے پیش نظر پولیس بھی الرٹ ہے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور دوسرا دہشت گرد پولیس مقابلے میں مارا گیا۔