سماجی ویب سائٹ ایکس کی بندش،چیف جسٹس برہم، سیکرٹری داخلہ طلب

اسلا آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ/سماعت سوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس بندش کے خلاف احتشام عباسی کی درخواست پرسماعت ،چیف جسٹس ہائیکورٹ وزارت داخلہ کی رپورٹ پر برہم،جوائنٹ سیکرٹری داخلہ ہائیکورٹ میں پیش،

، چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اب دیکھتے ہیں آپ وزارت داخلہ سے آئے تو ہیں کیا لائے ہیں۔جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی رپورٹ پر ایکس کوبند کیا گیا ،کوئی لکھت پڑھت بھی تو بتائیں ،پڑھ کر بتائیں کچھ یہی کہاتھا کہ تفصیلات لے کر آئیں ، ،یہ کون سا طریقہ ہے یہ کیا رویہ ہے؟ عدالت کی معاونت کریں کیا کیا ہے ؟ نہ فائل لائے نہ کچھ ، آپ بتادیں میں کیا وجہ لکھواؤں؟ہر چیز جان کرہوئی ہے،سب کچھ بندکیاہواہے،کیا سیکرٹری کو بلا لوں ؟چیف جسٹس عامرفاروق کااستفسار۔

جوائنٹ سیکرٹری صاحب زبانی نہیں ہرچیز لکھ کر دیں کیا سیکیورٹی تھریٹ ہے ، چیف جسٹس ۔ڈاکیومنٹس دکھائیں ، زبانی کلامی بات نہیں ہوگی ۔، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے جواب دیا کہ انٹرنیٹ پر ملکی سلامتی کو خطرہ تھا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں نے کہا ہے تقریر نہیں کرنی وجوہات بتائیں ، تقریر میں آپ سے زیادہ اچھی کرلیتا ہوں یہ کیا ہے ، اس سے بہتررپورٹ تو میرا سیکرٹری بنادےگا،میں ایسے نہیں سنوں گا ، چیف جسٹس عامرفارق کااظہاربرہمی۔دوسرا صفحہ دیکھ لیں ، جوائنٹ سیکرٹری کاچیف جسٹس سےمکالمہ،یہ کیا طریقہ ہے آپ پہلی بار عدالت پیش ہوئے ہیں کیا؟چیف جسٹس، رپورٹ میں ہے ملکی سلامتی کیخلاف مواداپلوڈکیاجاتاہےاس لیےایکس بندکیاگیا،

مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی میں اکھاڑ پچھاڑ، متعدد عہدیدار فارغ کرنے کا امکان

جوائنٹ سیکرٹری، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ثبوت بھی تو ہوں گےناں، آئی بی کی رپورٹ پر آپ نے ایکس بند کردیا ، س میں کوئی وجوہات نہیں لکھی ہوئیں صرف قیاس پر مبنی رپورٹ ہے، آج ہم کیوں سن رہے ہیں پچھلے ہفتے یہ باتیں ہو چکیں،سیکرٹری داخلہ کو بلائیں ان کے بس کی بات نہیں ،دوسری عدالتوں کے فیصلے ہیں تو وہ جمع کرادیں،جو باتیں دوسری عدالت میں کیں یہاں نہ کریں

،الیکشن ہوگیا بس ختم کریں ناں اب ،سیکرٹری داخلہ کو آنے دیں پھر دیکھیں گے ،سیکرٹری داخلہ سے نہ ہوا تو وزیر اعظم کو بلا لوں گا ، چیف جسٹس عامر فاروق ، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ ایک موقع دے دیں اعلیٰ ٰحکام کو نہ بلائیں ، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ،چیف جسٹس نے کہا کہ کیاکریں کوئی چیز تو آپ لائے نہیں ہیں،کیا کروں کیا لکھوں سرکارتھکی ہوئی ہے ، کام نہیں کر سکتی ، صرف منتیں ترلےکر رہےہیں ،آپ کےپاس کوئی چیزنہیں،دیکھتے ہیں کون سی عدالت پہلے فیصلہ کرتی ہے، چیف جسٹس ایکس بندش کے خلاف احتشام عباسی کی درخواست پرسماعت17اپریل تک ملتوی