پی ٹی آئی کا 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 14 رکنی سیاسی کمیٹی کا اعلان کردیا۔ کمیٹی پی ٹی آئی کی
مزید پڑھیں:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری رات گئے اڈیالہ جیل سے رہا

کور کمیٹی کے فیصلوں کو حتمی شکل دے گی۔تفصیلات کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی کے بانی

عمران خان کی ہدایت پر بنائی گئی ہے۔کمیٹی میں عمر ایوب خان، گوہر خان، شبلی فراز، علی امین گنڈا پور، اسد قیصر، شیر افضل

مروت اور شاہ فرمان شامل ہوں گے۔تاہم ان کے علاوہ رؤف حسن، عون عباس، حماد اظہر، عاطف خان، حافظ فرحت، میاں اسلم اور خالد خورشید بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔