کل تاریخ کا خطرناک ترین سورج گرہن،کن کن ممالک میں دیکھا جا سکے گا ،جانئے

نیویورک (اے بی این نیوز         )امریکا میں 8 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہونے والا ہے۔ یہ سورج گرہن پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں دکھائی نہیں دے گا۔ اب اہم سوال یہ ہے کہ اس سورج گرہن کو پاکستان میں کیسے دیکھا جائے۔ سورج گرہن جنوبی بحرالکاہل کے خطے میں رونما ہو رہا ہے۔ اس کا آغاز میکسیکو کے بحرالکاہل کے ساحلی علاقے سے گا۔ وہاں سے یہ پورے شمالی امریکا پر محیط ہوگا۔ سورج کے سامنے چاند پوری طرح آجائے گا اور متعلقہ خطوں پر کچھ دیر کے لیے مکمل تاریکی چھا جائے گی۔

مزید پڑھیں :رمضان کے بعد ہر محاذ پر گرمی میں اضافہ ہوگا، قیصر شریف ، اس وقت ملک میں نارمل حالات نہیں، اظہر صدیق

برِصغیر میں دکھائی نہ دینے والا یہ سورج گرہن 8 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق رات کے 11 بج کر 7 منٹ پر شروع ہوگا جبکہ اس وقت میکسیکو میں (جہاں سے یہ شروع ہوگا) صبح کے 11 بج کر 7 منٹ ہوئے ہوں گے۔میکسیکو کے ایک بڑے حصے کے علاوہ امریکا میں سورج گرہن 15 سے زیادہ ریاستوں میں دکھائی دے گا۔ کینیڈا کے متعدد علاقوں میں بھی سورج گرہن واقع ہوگا۔
مزید پڑھیں :عید الفطر کے موقع پر ٹرینوں کا شیڈول۔۔۔جانئے

پاکستان میں بھی یہ سورج گرہن لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دیکھا جاسکے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہوگی۔ ڈجیٹل کھڑکی کے ذریعے اہلِ پاکستان بھی اس سورج گرہن میں جھانک سکیں گے۔یہ سورج گرہن اس اعتبار سے اہم ہے کہ اس بار بہت بڑی آبادی کور ہو رہی ہے۔ میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں کروڑوں افراد اس سورج گرہن کے ’نشانے پر‘ ہوں گے۔
مزید پڑھیں :آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ لچکدار مواد سے بنے سولر پینل کتنے فائدہ مند ہو سکتے ہیں

جب زمین اور سورج کے درمیان چاند آجاتا ہے تب سورج گرہن واقع ہوتا ہے کیونکہ اس کی روشنی زمین تک نہیں پہنچ پاتی۔ اسی طور جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے تب چاند گرہن واقع ہوتا ہے کیونکہ سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی۔

مزید پڑھیں :روزوں سے آنتوں، معدے اور غذائی نالی کی صحت بہتر ہوتی ہے، تحقیق