پنجاب میں طوفانی بارشیں ، سندھ 12 اپریل تک گرم رہےگا، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

جبکہ سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا ، 13 اور 14 اپریل کو کراچی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، پنجاب میں 15 اپریل تک و قفے وقفے سے طوفانی بارشیں ہوں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان ایک اور بڑے بحران کا شکار ہونیوالا ہے،مشاہد حسین سید

لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے،موجودہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہفتے کے روز بارش متوقع ہے۔