اہم خبریں

ُپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے آئندہ 3 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا کردیا ہے۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 390 روپے 66 پیسے سے بڑھ کر 392 روپے 76 فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 30 پیسے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 34 پیسے بڑھ کر 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 3 دن 3 اکتوبر سے 5 اکتوبر تک کے لیے ہوگیا۔
مزیدپڑھیں: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں