لاہور(اے بی این نیوز) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کوبلدیاتی انتخابات 14 دسمبرکوکرانےکی تجویز دیدی۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کوبھیج دیا۔
الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی27 اکتوبر سے 30 اکتوبرکے درمیان جمع کرائےجاسکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 2 سے 5 نومبر کے دوران ہوگی۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق اپیلیں 7 سے 11 نومبر کے دوران دائر کی جا سکیں گی، ٹربیونل 12 سے 16 نومبر کے دوران اپیلیں نمٹائیں گے اور کاغذات نامزدگی 18 نومبر تک واپس لی جاسکےگی۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت 19 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست اویزآں کی جائےگی، 20 نومبر کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ 14 دسمبر کو ہوگی جب کہ ریٹرننگ افسران نتائج کا اعلان 17 دسمبر تک کریں گے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟















