اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان میں آج بروز جمعہ 25 ستمبر کو بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے امکانات ہیں، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ خیبر پختونخوا کے سوات، دیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، نوشہرہ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بالائی علاقوں، خصوصاً راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جبکہ لاہور سمیت بعض میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔ لاہور میں آج صبح جزوی ابرآلود موسم ریکارڈ کیا گیا۔
کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم نسبتاً گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 25 سے 29 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں، اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا؟















