اہم خبریں

عالمی میں ہلچل،خام تیل پھر مہنگا ہونے لگا

دبئی (اے بی این نیوز)حوثی حملوں اور آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کے واقعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل پھرمہنگا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے،یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پر حملے کے دعوے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے واقعات نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات بڑھا دیے ہیں۔

ابتدائی ایشیائی کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل 10 سینٹ اضافے کے بعد 94 ڈالر 71 سینٹ فی بیرل ہوگیا، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 35 سینٹ اضافے کےبعد 84 ڈالر 3 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گئی۔

اس سے قبل گزشتہ روز برینٹ خام تیل کی قیمت میں ساڑھے تین فیصد جبکہ امریکی خام تیل میں دو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کےمطابق آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا کر آگ کی لپیٹ میں آگیاتھا، ایک اور جہاز میں دھماکے کی اطلاع بھی سامنے آئی تھی۔
مزیدپڑھیں: پیدائش، وفات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے لیے بائیومیٹرک تصدیق لازمی، نادرا کا نیا نظام نافذ

متعلقہ خبریں