اہم خبریں

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،12 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی (اے بی این نیوز) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 20 نومبر سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشنز کئے گئے، آپریشنز نوشکی، سیوی، پنجگور اور کیچ اضلاع میں کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 12 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 20 نومبر کو نوشکی میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک ہوئے جس سے اسلحہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سبی میں 21 نومبر کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور اور کیچ میں 22 اور 23 نومبر کو 2 الگ کارروائیوں میں دو دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کئے گئے، کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
مزیدپڑھیں: عالمی میں ہلچل،خام تیل پھر مہنگا ہونے لگا

متعلقہ خبریں