اہم خبریں

اسلام آباد،سید پور اراضی اور بحالی سے متعلق فیصلے جاری

اسلام آباد(اے بی این نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے سید پور ویلج میں سی ڈی اے آپریشن سے گھروں کو مسمار کرنے کے خلاف مقدمات فیصلے میں کہا ہے کہ اپیل کنندگان بقایا معاوضہ یا بحالی کے کسی جائز دعوے کے لیے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سے رجوع کریں، سنگل بنچ میں متاثرین کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں سنا جائے اور حق بنتا ہے تو دیا جائے، متاثرین کو قانون کے مطابق سنیں، حق بنتا ہے تو دیں۔

اسلام آباد کے علاقے سیدپور ویلج سے متعلق سنگل اور ڈویژن بنچز کے فیصلے جاری کردیے ۔ جسٹس خادم حسین سومرو کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے فیصلہ جاری کیا اور قرات دیا کہ سرکاری زمین پر جانبداری یا پسند ناپسند کا کوئی معاہدہ نہیں ہو سکتا، سی ڈی اے آرڈیننس کے تحت حاصل شدہ اراضی سی ڈی اے کی ملکیت میں آ چکی ہے۔

25 جولائی 2008 کا خط ازخود اضافی الاٹمنٹ یا دوبارہ بحالی کا قابلِ نفاذ حق پیدا نہیں کرتا، ڈویژن بنچ نے قرار دیا کہ 1996 کی بحالی پالیسی کے تحت دہرا فائدہ نہیں مل سکتا اور برسوں پرانے دعوے دوبارہ نہیں کھل سکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے سنگل بنچ کا آرڈر بھیبجاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایک ماہ میں سی ڈی اے کو فریقین کو سن کر قانون کے مطابق شفاف اور میرٹ پر فیصلہ کرے اور حتمی فیصلے تک درخواست گزاروں کے خلاف کوئی منفی کارروائی نہ کی جائے۔

درخواست گزاروں کی پہلے سے سیل کی گئی جائیدادیں فوری ڈی سیل کی جائیں، جن متاثرین کا موضع سیدپور کی زمین یا گھروں کا معاوضہ باقی ہے صرف وہی ڈی سی کے پاس جائیں، جگہ خالی کروانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔
مزیدپڑھیں: اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ ،نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں