اہم خبریں

پاکستان میں موسم کی تازہ صورتحال، بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ملک بھر میں آج بروز بدھ 30 ستمبر 2026 موسم کی مجموعی صورتحال میں زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات کے دوران موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب اور کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کا سلسلہ دیکھا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں نمایاں بارش کی سرگرمی متوقع نہیں، تاہم خیبرپختونخوا کے چترال، کوہستان اور سوات جبکہ گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے۔

بڑے شہروں میں آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33، لاہور 35، راولپنڈی 32، پشاور 35، کوئٹہ 29 اور مظفرآباد 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 ستمبر سے 6 اکتوبر کے دوران مجموعی طور پر کوئی نمایاں موسمی سرگرمی متوقع نہیں، تاہم 5 اور 6 اکتوبر کو مغربی ہواؤں کا ایک نظام ملک کے شمالی علاقوں کو متاثر کرسکتا ہے۔
مزیدپڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟

متعلقہ خبریں